Maktaba Wahhabi

983 - 2029
(275) ریڈیو وغیرہ سننا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ریڈیووغیرہ سننےکے بارے میں کیا حکم ہے ،جبکہ جس چیز کو دیکھایا سناجارہا ہواس میں کوئی حرام بات نہ ہو؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ریڈیوسےقرآن وحدیث کی باتوں اورخبروں کے سننے میں کوئی حرج نہیں ۔اسی طرح ریڈیوسےقرآن مجید کی تلاوت ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اورنصیحت آموز باتیں سنائی جاتی ہیں،ان کے سننے میں بھی کوئی حرج نہیں،میں نصیحت  کروں گا کہ‘‘اذاعۃ القرآن’’اور‘‘نورعلی الدرب’’کے پروگرام ضرورسنیں کیونکہ یہ پروگرام عظیم فوائد پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص397
Flag Counter