Maktaba Wahhabi

514 - 2029
(525) ریڈیو سننا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ریڈیو سننے کے بارے میں کیا حکم ہے جب کہ آپ اسے سن یا دیکھ رہے ہوں اس میں کوئی حرام کام نہ ہو؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ریڈیو سے نشر کی جانے والی قرآن مجید کی تلاوت 'مفید احادیث اور اہم خبروں کے سننے میں کوئی حرج نہیں ،اسی طرح  ٹیپ ریکارڈ سے قرآن 'احادیث مبارکہ اور نصیحت آموز باتوں کے سننے میں بھی کوئی حرج نہیں ۔میں اس طرف  بھی توجہ دلاؤں گا کہ ریڈیو کے پروگراموں "اذاعۃ القرآن" کو ضرور سنا جائے کیونکہ یہ عظیم فوائد پر مشتمل ہوتے ہیں، ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص396
Flag Counter