Maktaba Wahhabi

866 - 2029
(304) کیا کولونیا(Cologne)خوشبو استعمال کرنا حلال ہے یا حرام؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مادہ کولونیا کے بطورخوشبواستعمال کرنے کے بارے میں ہماراکافی اختلاف ہوا ہے کیا اس کے استعمال کے بعد وضو کی تجدید اورجسم کے جس حصہ پر یہ خوشبو لگی ہواسے دھونا ضروری ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! لونیا کےنام سے مشہو رخوشبومادہ ‘‘سبرتو’’ہوتا ہے جو اطباء کے بقول ایک نشہ آورچیز ہے لہذا واجب ہے کہ اس خوشبو کا استعمال ترک کردیا جائے اوراس کے بجائے ایسی خوشبو استعمال کی جائے جونشہ آورچیزوں سے پاک ہو۔اس خوشبوکے استعمال کے بعدوضو کرنا واجب نہیں ہے اورنہ جسم کے اس حصہ کو دھونا واجب ہے جہاں یہ خوشبو لگی ہو کیونکہ اس کے ناپاک ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے، ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص421
Flag Counter