Maktaba Wahhabi

1679 - 2029
جانوروں کو مہوا کھلانے کی کیا شرعی حیثیت ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مہوا جو ایک بڑے درخت کا پھل ہے۔علاقہ بہار میں بہت ہوتا ہے۔مثل کشمش کے بہت میٹھا اور سستا ہوتا ہے۔دیہات کے غریب لوگ کھاتے ہیں۔بکثرت اس سے شراب بنتی ہے۔پانی میں پھلا کر مویشی کو کھلایا جاتا ہے۔ دو چار دن پانی میں رکھنے سے اس میں کچھ نشہ لانے کا اثر بھی ہو جاتا ہے۔مویشی کے مانڈے میں چارے کے ساتھ مہوا کھلی وغیرہ ملا کر رکھ دیا جاتا ہے۔جو اکثر دو چار دن تک کھلایا جاتا ہے۔اس طرح جانور کو کھلانے میں کچھ شرعی ممانعت ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! میوہ کی جو کیفیت لکھی ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ گہیوں ۔انگور۔گڑ وغیرہ کی طرح ہے۔گہیوں اور انگور سے بھی شراب بنتی ہے۔تو جس طرح گہیوں اور انگور کی غذا جائز ہے۔میوہ کی بھی جائز ہے۔ (فتاوی ثنائیہ جلد 2 صفحہ 436)  فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 95 محدث فتویٰ
Flag Counter