(4) فَضْلُ ﴿رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ…﴾(201:2) ’’ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَ…‘‘کہنے کی فضیلت مسئلہ 223: سورہ بقرہ کی مذکورہ دعا بکثرت مانگنے سے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں حاصل ہوتی ہیں۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ کَانَ اَکْثَرُ دُعَائِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم ﴿ اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِیْ الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (201:2)۔مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر دعا یہ ہوتی ’’یا اللہ!ہمیں دنیامیں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں اگ کے عذاب سے بچالے۔‘‘(سورہ البقرہ، آیت نمبر 201) اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیاہے۔ ٭٭٭ (5) فَضْلُ آیَۃِ الْکُرْسِیِّ(255:2) آیۃ الکرسی کی فضیلت مسئلہ 224: آیۃ الکرسی قرآن مجید کی تمام آیات میں سے اعلیٰ اور افضل آیت ہے۔ عَنْ اُبَیِّ ابْنِ کَعْبٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( یَا اَبَا الْمُنْذِرِ! أَ تَدْرِیْ اَیُّ آیَاتٍ مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ مَعَکَ اَعْظَمُ ؟)) قَالَ : قُلْتُ اَللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَمُ ! قَالَ : یَا اَبَا الْمُنْذِرِ! ((أَ تَدْرِیْ اَیُّ اٰیَۃٍ مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ مَعَکَ اَعْظَمُ ؟)) قَالَ : قُلْتُ اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ ، قَالَ : فَضَرَبَ فِیْ صَدْرِیْ وَ قَالَ ((لِیَہْنِکَ الْعِلْمُ اَبَا الْمُنْذِرِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے ابو المنذر! کیا تجھے معلوم ہے کہ کتاب اللہ میں سے تمہارے پاس کون سی آیت سب سے افضل ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا ’’اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دوبارہ )فرمایا ’’اے ابوالمنذر! کیا تجھے معلوم ہے کہ کتاب |