Maktaba Wahhabi

140 - 2029
(522) زیرِ ناف بالوں کی حد السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زیر ناف بال ناف کے انتہائی نیچے سے اتار ے جا ئیں گے یا کچھ جگہ  چھوڑ کر نیز بال اتارنے کی حد کیا ہے یعنی کہا ں سے کہاں تک  اتارے جائیں گے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بال شر مگا ہ کے اوپر اور قرب و جوار سے اتارنے کی بھی اجازت ہے حافظ ابن حجر  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں ۔ «فحصل من مجموع ہذا استحباب حلق جمیع ما علی القبل والدبر وحولہما»(فتح الباری 10/343) یعنی " مجموعہ دلا ئل کا خلا صہ  یہ ہے کہ قبل  اور دبر (یعنی آگے اور پیچھے)دونوں (طرف ) سے با ل صاف کرنا مستحب ہے ۔" ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص809
Flag Counter