Maktaba Wahhabi

97 - 2029
(346) منگنی کی انگوٹھی السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اس انگوٹھی کے پہنے کے بارے میں کیا حکم ہے' جو  منگنی کرنے والے  کے دائیں ہاتھ  اور شادی  کرنے والے  کے بائیں ہاتھ  میں پہنائی  جاتی ہے اور یہ سونے کہ نہ ہو؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شریعت میں اس عمل کی کوئی اصل نہیں ہے لہذا افضل یہ ہے کہ اس رسم کو ترک  کردیا جائے خواہ یہ انگوٹھی سونے کی ہو یا چاندی کی۔ہاں اگر یہ انگوٹھی  سونے  کی ہو تو پھر یہ مردوں کے لیے حرام ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے "مردوں کو سونے  کی انگوٹھی  پہننے  سے منع فرمایا ہے" ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص272
Flag Counter