Maktaba Wahhabi

650 - 2029
عورت کا نماز میں جوڑا باندھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ عورت نماز میں جوڑا باندھ سکتی ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!  منتقٰی میں ابی رافع سے حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع کیا ہے کہ کوئی  شخص جوڑا باندھ کر نماز پڑھے۔ ابوداؤد میں ہے کہ ابورافع نے حسن بن علی کو لٹیں باندھے دیکھا تو ابورافع نے لٹیں کھول دیں او رکہا کہ حضورؐ کا ارشاد ہے کہ یہ شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے یہ حکم اگرچہ مردوں کو ہے مگر اس میں عورتیں بھی شامل ہیں لہٰذا عورت کو جوڑا باندھ کر نماز پڑھنی منع ہے۔ وباللہ التوفیق فتاویٰ اہلحدیث ستر کا بیان، ج1ص307 
Flag Counter