Maktaba Wahhabi

1640 - 2029
زمیندار کو سات روپے دے کر اسے اسٹامپ تحریر کرایا ہے ... الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے ایک زمیندار کو سات روپے دے کر اسے اسٹامپ تحریر کرایا ہے۔اس اقرار پر روپیہ دیا ہے۔سوم حصہ غلہ ہر فصل کا لیتا رہوں گا۔اور روپیہ دینے والا کچھ کام نہیں۔تو یہ سوم حصہ غلہ اس پر لینا حرام ہے یا حلال۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ ایک قسم کی شراکت ہے۔چونکہ یہ پیداوار میں شراکت ہے۔جس قدر بھی پیدا ہو اس لیے جائز ہے۔ہاں اگر تعین کرے کے اتنے من غلہ ضرور لوں گا چاہے پیداوار کم ہو یا زیادہ تو جائز نہیں۔ )فتاویٰ ثنائیہ جلد ٢ ۔صفحہ نمبر٢٢٣( فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 61 محدث فتویٰ
Flag Counter