Maktaba Wahhabi

1175 - 2029
شراب کے ٹھیکیداروں سے مہوا فروخت کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سبل السلام میں بھی قریباًہی ہے اخباری سوال میں ایسا نہیں بلکہ اس کے الفاظ یہ ہیں مہوہ شراب کے ٹھیکہ دار کی طرف سے ہوتی ہے یہ مہوہ شراب میں بھی خرچ ہوتا ہے اور غذا میں بھی اور جانور کےبارے میں بھی شراب کے ٹھیکہ دار سے فروخت کرنا جائز ہو گا یا ناجائز؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! پس اس کی صورت بعینہ گیہوں کی ہوئی جو بازار میں بکتی ہے جو عام انسانوں کی غذا ہے اور شراب بھی اس سے بنتی ہے کوئی شراب ساز گیہوں خریدے ، تو کیا اس کو گیہوں دینامنع ہے بجائے گیہوں غذا بھی ہے ،  (۴مارچ ۳۲ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 440
Flag Counter