Maktaba Wahhabi

1356 - 2029
(1) زندگی اور املاک کا بیمہ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بیمہ زندگی یا بیمہ املاک کا کیا حکم ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! زندگی اور املاک کا بیمہ کرانا حرام اور ناجائز ہے کیونکہ اس میں دھوکہ بھی ہے اور سود بھی اور اللہ تعالیٰ نے امت پر رحمت کے پیش نظر اور اسے نقصان سے بچانے کے لئے تمام سودی معاملات کو حرا م قرار دیا ہے نیز ان تمام معاملات کو بھی جن میں دھوکہ ہو، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَأَحَلَّ اللَّہُ البَیعَ وَحَرَّ‌مَ الرِّ‌بو‌ٰا...٢٧٥﴾... سورة البقرة ’’ اللہ تعالیٰ نے تجارت کو حلال قرار دیا ہے اور سود کو حرام‘‘ اور صحیح حدیث میں ہے: ’’ نہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن بیع  الغرر‘‘ ( صحیح مسلم ، البیوع )   ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکے کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص25
Flag Counter