Maktaba Wahhabi

788 - 2029
(237) مردو ں کے لئے سرمہ کا استعمال السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بغیر ضرورت کے مردوں کے لئے اپنی آنکھوں میں سرمہ  استعما ل کر نے کاکیا حکم ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سرمی کی دوقسمیں ہیں:  (1)وہ جو تقویت  بصر آنکھ کے پردہ کو جلا  بخشنے اور آنکھ کی نظا فت و طہارت کے لئے  استعمال کیا جا ئے  اور اس میں جما ل  کا  پہلو نہ ہو تو اس میں کو ئی حرج نہیں  بلکہ  ان مقا صد کے لئے  سرمے استعما ل کر نا چاہئے  کیو نکہ  نبی ﷺ سرمی استعمال فر مایا کر تے تھے  خصوصاً جب کہ وہ اصلی  اثمد ہو تا ۔   (2) وہ جو محض زینت  و جما ل  کے لئے  استعمال  ہو تو  یہ عورتوں کے لئے ہے کیو نکہ عورت سے مطلوب یہ ہے  کہ وہ اپنے شوہر کے سامنے  زیب و زینت کا اظہا ر  کر ے ۔مردوں کے لئے اس کے استعمال  کا کیا   حکم ہے   مجھے یہ معلو م نہیں ؟ ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج1 ص38
Flag Counter