Maktaba Wahhabi

774 - 2029
چاندی کی انگوٹھی پہننا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک قاری نےیہ سوال پوچھاہےکہ چاندی کی انگوٹھی پہننےکےبارےمیں کیاحکم ہےاوراگریہ جائزہےتودائیں ہاتھ میں پہنی جائےیابائیں میں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! چاندی کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں،دائیں ہاتھ میں بھی پہنی جاسکتی ہےاوربائیں میں بھی،لیکن دائیں ہاتھ میں پہنناافضل ہےکیونکہ دایاں ہاتھ اشرف ہے۔نبی کریمنےکبھی دائیں ہاتھ میں پہنی اورکبھی بائیں میں اورنبی علیہ السلام کی ذات گرامی ہی اسوہ ونمونہ ہے۔ سونےکی انگوٹھی اورسونےکی گھڑی مردوں کےلئےاستعمال کرناجائزنہیں کیونکہ سونےکااستعمال صرف عورتوں کےلئےجائزہے،مردوں کےلئےجائزنہیں ہےکیونکہ رسول اللہکی بہت سی صحیح احادیث اس امرپردلالت کرتی ہیں،کہ سونااورریشم پہننامردوں کےلئےحرام اورعورتوں کےلئےحلال ہے۔واللہ ولی التوفیق_     مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 412
Flag Counter