Maktaba Wahhabi

1884 - 2029
سود کی رقم سے خریدی گئی بھینس کا دودھ خریدنا؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا سودکی رقم سے خریدی گئی بھینس کا دودھ حلال رقم سے خرید کر استعمال کرنا جائز ہے؟ جبکہ دودھ خریدنے والا جانتا ہے کہ بھینس سود کے پیسوں سے خریدی گئی ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جی ہاں جائز ہے ،کیونکہ سود کا تعلق بھینس کے مالک سے ہے ،جو گناہ گار ہے۔اور دودھ خریدنے والا تو اپنی حلال کی کمائی سے خرید رہا ہے ،بھینس کے مالک کا گناہ خریدار پر نہیں آئے گا۔ہاں البتہ اس مالک کو سمجھایا جائے کہ سودی کاروبار حرام ہے آپ اس سے توبہ کر لیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter