Maktaba Wahhabi

884 - 2029
(500) فوٹو گرافر کی ملازمت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں ایک سرکاری  ادارے میں فوٹو گرافرکے  طور  پر ملازمت  کررہا ہوں  اور مختلف  مواقع کی مناسبتوں  سے مجھے  کیمرے  سے فوٹو  بنانے پڑتے ہیں۔ مجھے  معلوم  ہوا ہے کہ تصویر حرام  ہے جب کہ  وہ انسانی  تصویر  ہو۔امید ہے کہ آپ  فتویٰ کے ذریعہ  راہنمائی فرمائیں  گے  تاکہ  میں اس کام  سے دور  ہوجاؤں جو اللہ تعالیٰ کی ناراضی  کا سبب  ہو۔اللہ  تعالی  کی ناراضی کا سبب ہو۔اللہ تعالیٰ  آپ کی حفاظت  فرمائے اور نیکی کی توفیق  سے نوازے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ہرجان دار چیز کی تصویر حرام ہے خواہ  وہ انسان  ہو  یاحیوان  اورتصویر  خواہ برش سے بنائی جائے  یا بن  کر یا کیمرہ سے کسی ایک  اور چیز سے اور خواہ وہ مجسم ہو یا غیر مجسم ۔تصویر ہر طرح حرام ہے  'کیونکہ تصویر کی حرمت پر دلالت  کرنے والی احادیث کے عموم  سے یہی ثابت ہے ۔ فتویٰ کمیٹی کی طرف  سے اس سلسلہ میں ایک مفصل  اور مدلل فتویٰ جاری ہوچکا ہے۔ہم اس کی فوٹو کاپی  ارسال کررہے ہیں تاکہ آپ اس سے  مستفید ہوسکیں ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص383
Flag Counter