Maktaba Wahhabi

509 - 2029
(519) فحش مجلات اور ویڈیو کی کیسٹوں کو اس لیے دیکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فحش مجلات  اور ویڈیو  کی کیسٹوں  کو اس لیے دیکھنا جائز ہے  کہ ان کی خرابی وبرائی کو طشت  ازبام کر کے ان سے بچایا جاسکے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ہاں یہ واجب ہے کہ فحش اور مخرب  اخلاق  کیسٹوں اور فلموں پر نظر رکھی جائے بلکہ تمام نقصان دہ  چیزوں  پر نظر  رکھی جائے خواہ ان کا تعلق  ٹیلی ویژن 'مجلات 'ریڈیو 'صحافت  اور ویڈیو  وغیرہ  میں سے کسی  سے بھی ہو۔واجب ہے کہ کوئی ایسا شخص ہو جو ان  چیزوں  کی نگرانی  کرے تاکہ  شرکو  روکا اور خیر کو  پھیلایا جاسکے خواہ  ایسا شخص اجرت  پر ہی کیوں نہ  رکھنا پڑے۔اس کی اجرت بھی حلال ہوگی بشرطیکہ مقصود   یہ ہوکہ  خیر کو معلوم کرکے اس کی اجازت  دی جائے ۔ جو شخص دنیوی معاوضہ  لے کر  یہ کام  کرے  تو  دنیوی  معاوضہ کے ساتھ ساتھ  اسےاخروی اجر وثواب  بھی ملے گا۔یہ بات ان عامۃ الناس  کے لیے بھی ہے'جوان چیزوں کو اس  لیے دیکھیں تاکہ ذمہ دار  لوگوں  تک  ان  کے بارے میں بات پہنچاسکیں تاکہ لوگ  اس سے بچ سکیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص392
Flag Counter