Maktaba Wahhabi

688 - 2029
کھڑے ہوکر جوتے پہننے سے ممانعت والی روایات السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کھڑے ہوکر جوتے پہننے سے ممانعت والی روایات کیا قابل عمل نہیں ہیں؟ اگر نہیں تو وجہ ضعف لکھیں۔ اور معترضین کے اعتراضات کا بھی جواب دیں۔ جن میں ایک اعتراض یہ ہے کہ ان روایتوں میں مدلس راوی ہیں۔ لہٰذا یہ قابل عمل نہیں ہیں وغیرہ وغیرہ۔ (محمد ابراہیم محمدیؔ ، سیالکوٹ)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شیخ البانی  اس حدیث کی تخریج کے بعد’’ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ ‘‘ (۲،۳۵۰) میں لکھتے ہیں: ’’ وخلاصۃ القول أن الحدیث بمجموع طرقہ صحیح بلاریب۔‘‘ سید محب اللہ شاہ صاحب راشدی کا حافظ زبیر علی زئی صاحب سے مکالمہ ’’ الاعتصام ‘‘ میں شائع ہوتا رہا ہے ، جس میں شاہ صاحب راشدی  نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔                                     ۲۷، ۲، ۱۴۲۲ھ   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 773
Flag Counter