Maktaba Wahhabi

1346 - 2029
سونے کی تجارت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سونے کی تجارت کے بارے میں کیا حکم ہے یعنی ایک شخص جب سونا سستا ہوتا ہے تو خرید لیتا اور مہنگا ہوتا تو بیچ دیتا ہے مثلاً تیس ریال میں ایک اوقیہ۔خرید کر پچاس ریال میں فروخت کر دیتا ہے تو اس کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ کیا یہ نقد کی نقد کے ساتھ بیع کے حکم میں ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سونے کی سونے کے ساتھ بیع میں کوئی حرج نہیں، جبکہ یکساں ہو، وزن ایک جیسا ہو، سونا برابر برابر ہو اور سودا دست بدست ہو، سونا خواہ نیا ہو یا پرانا یا ان میں سے ایک نیا اور دوسرا پرانا ہو۔ سونے کی چاندی اور پیپر کرنسی کے ساتھ بیع میں بھی کوئی حرج نہیں جب کہ سودا دست بدست ہو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (الذہب بالذہب‘ والفضة بالفضہ‘ والبر بالبر‘ والشعیر بالشعیر‘ والتمر بالتمر‘ والملح بالملح‘ مثلا بمثل‘ سواء بسواء‘ یدا بید) (صحیح مسلم‘ المساقاة‘ باب الصرف وبیع الذہب بالورق نقدا‘ ح: 1587) "سونا سونے کے ساتھ، چاندی چاندی کے ساتھ، گندم گندم کے ساتھ، جو جو کے ساتھ، کھجور کھجور کے ساتھ اور نمک نمک کے ساتھ، یکساں طور پر برابر برابر وزن بھی ایک جیسااور سودا دست بدست ہو اور جب یہ اجناس مختلف ہوں تو پھر جس طرح چاہو بیچو بشرطیکہ دست بدست ہو۔" نیز حدیث ابن سعید رضی اللہ عنہ میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لا تبیعوا الذہب بالذہب الا مثلا بمثل ولا تشقوا بعضہا علی بعض‘ ولا تبیعوا الورق بالورق الا مثلا بمثل ولا تشقوا بعضہا علی بعض‘ ولا تبیعوا منہا غائبا بناجز) (صحیح البخاری‘ البیوع‘ باب بیع الفضة بالفضة‘ ح: 2177 وصحیح مسلم‘ المساقاة‘ باب الربا‘ ح: 75/1584) "سونے کو سونے کے ساتھ نہ بیچو الا یہ کہ وہ برابر ہو اور ایک دوسرے کو کم یا زیادہ نہ کرو۔ اور چاندی کو چاندی کے ساتھ نہ بیچو الا یہ کہ وہ برابر برابر ہو اور ایک دوسرے کو کم یا زیادہ نہ کرو اور نہ ان میں سے غائب کو حاضر کے ساتھ بیچو۔" یہ دونوں حدیثیں اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ سونے کو سونے کے ساتھ کمائی یا نفع کے لیے نرخوں کی تبدیلی کے بعد بیچنے میں کوئی حرج نہیں جب کہ خریدوفروخت اس طرح ہو جس طرح ان حدیثوں میں مذکور ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی
Flag Counter