Maktaba Wahhabi

1362 - 2029
(468) خار پشت کا کھانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا خارپشت کا کھانا حلال ہے یا حرام؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خارپشت جسے سیہہ بھی کہتے ہیں‘ ایک کانٹوں والا جانور ہے‘ جنہیں یہ اپنے جسم پر لپیٹ لیتا ہے‘ اس کا کھانا حلال ہے کیونکہ نہ تو یہ کچلی والا درندہ ہے اور نہ مردار کھاتا ہے بلکہ یہ تو خرگوش وغیرہ کی طرح گھاس پھوس پر گزارہ کرتا ہے۔ اس طرح کے جانوروں کے بارے میں اصل حلت و اباحت ہے جبکہ وہ حدیث جس میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خار پشت کو خبیث جانوروں میں سے قرار دیا تو وہ اہل علم کے نزدیک ضعیف ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص425
Flag Counter