ایک ماہ بعد پانچ ہزار کے چھ ہزار لینا السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ! میرے ایک دوست نے مجھ سے پانچ ہزار درہم کاروبار کے لیےمانگےہیں۔ایک مہینے کے بعد وہ مجھے پانچ کی بجاے چھ ہزار درہم واپس کرے گا۔کیا یہ ایک ہزار درہم سود میں سے ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! صورت مسؤلہ میں یہ سود ہی ہے، کیونکہ اس میں اس نے آپ کا منافع فکس کر دیا ہے اسے خواہ نقصان ہو یا منافع، آپ کو اس نے نفع نقصان کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف فکس منافع پر شریک کیا ہے جو کہ سود بنتا ہے۔ہاں اس کا درست طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ وہ کہے میں نے یہ کاروبار کرنا ہے اور اس میں ہمیں اتنا منافع ہوگا، ہم اس منافع کو نصف نصف تقسیم کر لیں گے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی محدث فتویٰ |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |