Maktaba Wahhabi

1624 - 2029
روپیے کے عوض زمین گروی رکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے پاس سوروپیہ کے عوض اپنی زمین گروی رکھی۔اس شرط پر کے تین برس کے بعد ہم روپیہ دے کر زمین واپس کرلیں گے۔اور اس مدت میں جو کچھ پیداوار کا منافع ہوا وہ اپنے مصرف میں لاوے۔اور مالگزاری بھی ادا کرتا ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بعض علماء اس صورت کو گائے والی صورت )اللبن الدر یشرب بنفقة)پر قیا س کرتے ہیں۔کہتے ہیں زمین کا لگان مرتہن کے زمے مژل گائے کی خوراک کے برابر ہے۔بعض اس سے منکر ہیں اختلاف سے نکلنے کیلئے مالک کو بھی کرایہ زمین کے طور پر کچھ دے دیا کرے۔خواہ تھوڑا ہی تو جائز ہے۔ )١٢ جمادی الثانی سنہ ١٣٣٥ھ)       (فتاویٰ ثنائیہ جلد ثانی صفحہ نمبر ٤٣٠۔٤٣١(  فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 55 محدث فتویٰ
Flag Counter