Maktaba Wahhabi

1153 - 2029
سو روپیہ کے عوض اپنی زمین اس شرٹ پر گروی رکھنا ..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے پاس سو روپیہ کے عوض اپنی زمین گرورکھی اس شرط پر کہ تین برس کے بعد ہم روپیہ دے کرزمین واپس کر  لیں گے اور اس مدت میں جو کچھ پیداواری کا منافع ہو وہ اپنے مصرف میں لاوے اور مال گزاری بھی ادا کرتا رہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بعض علماء اس صورت کو گائے والی صورت،  (لبن الدریشرب بنفقة) پر قیاس کرتے ہیں کہتے ہیں زمین کا لگان مرتہن کے ذمے مثل گائے کی خوراک کے برابر ہے بعض اس سے منکر ہیں اختلاف سے نکلنے کے لئے مالک کو بھی کرایہ زمین کے طور پر کچھ دے دیا کرے خواہ تھوڑاہی ہو تو جائز ہے  (۱۶جمادی الثانی ۱۳۳۵ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 430
Flag Counter