Maktaba Wahhabi

1742 - 2029
ہنود لوگ اپنی لڑکیوں کی شادی میں چھوٹی ساڑیاں شکون سے خریدتے ہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اکثر ہنود لوگ اپنی لڑکیوں کی شادی میں سبز پاتل یعنی چھوٹی ساڑیاں شکون نیک سے خریدتے ہیں۔اور دلہن کو پہلے رسم شادی میں اس کو استعمال کراتے ہیں۔اس لئے سبز پاتل کا بنوانا اور خرید کرنا ازروئے شرع کیا حکم ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ساڑیوں کا بیچنا منع نہیں ۔خریدنے والے کی نیت نیک ہو بد اس کا اثر بیع پر نہیں ہے۔جیسے ریشمی کپڑا بیچنا جائز ہے۔کوئی اسے اپنے استعمال کےلیے خریدے تو یہ اس کا اپنافعل ہے۔(اہل حدیث زی الحجہ س1337ھ) (فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 صفحہ 390۔391(   فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 132 محدث فتویٰ
Flag Counter