Maktaba Wahhabi

840 - 2029
ازار ٹخنوں سے اونچا ہونا چاہئے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ شلوار اونچی رکھنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ اگر جراب پہن لی جائے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شلوار اور ازار کو ٹخنوں سے اونچا رکھنا مسنون و ضروری ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ شریعت میں صخنوں کا ننگا کرنا مشروع ہے بلکہ مقصود مطلوب ازار کا اونچا رکھنا ہے۔ لہٰذا اگر جرابیں ہوں یا موزے، تو اس صورت میں بھی ازار و شلوار کو ٹخنوں سے اوپر ہی رکھنا چاہئے۔ جراب و موزوں کا جواز متواتر و صحیح احادیث سے ثابت ہے اور اس جواز پر اجماع ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2ص504
Flag Counter