Maktaba Wahhabi

1187 - 2029
سو روپے کے عوض اپنی زمین گرورکھی کہ..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے دوسرےشخص کے پاس سو روپے کے عوض اپنی زمین گرورکھی اس شرط پر کہ تین برس کے بعد ہم روپیہ دےکر زمین واپس کریں گے اور اس مدت میں جو کچھ پیداواری کا نفع ہو وہ اپنے مصرف میں لادے اور مالگذاری ادا کرتا رہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بعض علماء اس صورت کو گائے والی صورت پر قیاس کرتے ہیں کہتے ہیں کہ زمین کارگان مرتہن کے ذمے مثل گائے کی خوراک کے برابر ہے بعض اس سے منکر ہیں اختلاف سے نکلنے کے لیے مالک کوبھی کرایہ زمین کو طور پر کچھ دے دیا کرے خواہ تھوڑی ہی ہو جائز ہے ،   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 449
Flag Counter