(481) عقیدہ پر رشوت کے کیا اثرات السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مسلمان کے عقیدہ پر رشوت کے کیا اثرات پڑتے ہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! رشوت اور تمام گناہ ایمان کو کمزور اور رب تعالیٰ کو ناراض کردیتے ہیں اور شیطان کو بندے پر مسلط کرنے کا سبب بنتے ہیں'جس کی وجہ سے وہ انسان کو دوسرے گناہوں میں بھی مبتلا کردیتا ہے لہذا ہر مسلمان مرد اور عورت کے لیے یہ واجب ہے کہ وہ رشوت اور دیگر تمام گناہوں سے اجتناب کرے اور جو کچھ ماضی میں ہوا 'اس سے اللہ تعالیٰ سے توبہ کرے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص371 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |