Maktaba Wahhabi

558 - 2029
بے نمازی وشرابی قصاب کا ذبح کیا ہوا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بے نمازی وشرابی قصاب کا ذبح کیا ہوا کھانا جائز ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بے نمازی شرابی مسلمان نے اگر اسلامی طریق پر ذبح کیا ہے۔ تو اس کا کھانا جائز ہے۔ ارشاد خداوندی ملاحظہ ہو۔ وَطَعَامُ الَّذِینَ أُوتُوا الْکِتَابَ حِلٌّ لَّکُمْ وَطَعَامُکُمْ حِلٌّ لَّہُمْ ۔ ) (پ6)واللہ اعلم۔ (اہلحدیث ج 40)   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 86
Flag Counter