Maktaba Wahhabi

431 - 2029
کیاعورت کی طرف سے بھی زیادتی ہوسکتی ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اللہ تعالی نےقرآن مجید میں ارشادفرمایاہے: ﴿وَإِنِ امْرَ‌أَةٌ خَافَتْ مِن بَعْلِہَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَ‌اضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِمَا أَن یُصْلِحَا بَیْنَہُمَا صُلْحًا ۚ وَالصُّلْحُ خَیْرٌ‌﴾ (النساء۴/۱۲۸) ‘‘اوراگرکسی عورت کو اپنے خاوند کی طرف سے زیادتی یا بے رغبتی کا اندیشہ ہو تو میاں بیوی پر کچھ گناہ نہیں کہ آپس میں کسی قراردادپر صلح کرلیں اورصلح بہت بہتر  (خوب چیز) ہے۔’’ سوال یہ ہے کہ کیا زیادتی یا بے رغبتی بیوی کی طرف سے بھی ہوسکتی ہے جن اسباب کی وجہ سے خاوند ،بیوی سےبے رغبتی کرتا ہے اگراسی قسم کے اسباب کی وجہ سے بیوی اپنے خاوند سے بے رغبتی کرے تواس کا کیا حکم ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ایسے اسباب بھی ہوسکتے ہیں ،جن کی وجہ سے بیوی ،اپنے خاوند سے بےرغبتی کرے تواس کا حکم بھی اللہ تعالی نے اپنی کتا ب عظیم میں بیان فرمایاہے،چنانچہ سورہ انساء میں ارشاد ہے: ﴿وَاللَّاتِی تَخَافُونَ نُشُوزَہُنَّ فَعِظُوہُنَّ وَاہْجُرُ‌وہُنَّ فِی الْمَضَاجِعِ وَاضْرِ‌بُوہُنَّ ۖ فَإِنْ أَطَعْنَکُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَیْہِنَّ سَبِیلًا ۗ إِنَّ اللَّـہَ کَانَ عَلِیًّا کَبِیرً‌ا﴾ (النساء۴/۳۴) ‘‘اورجن عورتوں کی نسبت تمہیں معلوم ہوکہ سرکشی (اوربدخوئی) کرنے لگی ہیں تو (پہلے) ان کو (زبانی) سمجھاو (اگرنہ سمجھیں تو) پھران کے ساتھ سونا ترک کردو، (یعنی ان کے بستر،اپنے سے الگ کردو) اگراس پر بھی باز نہ آئیں توزدوکوب کرواوراگرفرماں بردارہوجائیں توپھر ان کو ایذاءدینے کا کوئی بہانہ مت ڈھونڈو،بےشک اللہ تعالی سب سے اعلی (اور) جلیل القدرہے۔’’   مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 375
Flag Counter