Maktaba Wahhabi

676 - 2029
ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگواسکتے ہیں مرد؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بالفرض جسم کی گرمی خارج کرنے کے لیے اور ہاتھ پاؤں کی جلن ختم کرنے کے لیے ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگواسکتے ہیں مرد حضرات یا نہیں؟ )ظفراقبال ، نارووال(  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! علی بن عبیداللہ اپنی دادی (سلمیٰ ام رافعؓ)سے روایت کرتے ہیں وہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتی تھیں، فرماتی ہیں: رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی زخم یا خراش آجاتی تو آپؐ مجھے حکم فرماتے کہ میں اس پرمہندی لگاؤں۔ ‘‘ ]2    ۲۳، ۶، ۱۴۲۳ھ 2  ابو داؤد، کتاب الترجل، بابٌ فی الخِضَاب للنسآئ۔سنن ترمذی، ابواب الطب، باب ماجاء فی التداوی بالحناء   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 763
Flag Counter