سبز عمامہ پگڑی کے متعلق فرمائیں کہ سنت ہے یا نہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سبز عمامہ پگڑی کے متعلق فرمائیں کہ سنت ہے یا نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کون سے رنگ کا عمامہ پہنا تھا کہتے ہیں کہ عمامہ پہن کر نماز پڑھیں تو زیادہ ثواب ہوتا ہے ؟ محمد سلیم بٹ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سفید عمامہ افضل ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفید لباس وکپڑے کو افضل قرار دیا ہے عمامہ پہننے میں اجر وثواب ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی عمامہ پہنتے تھے [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پگڑی مبارک کالے رنگ کی تھی] 2 ۲۲/۱۱/۱۴۱۶ہـ 2 [ابوداود المجلد الثانی کتاب اللباس باب فی العمائم] قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 505 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |