Maktaba Wahhabi

1108 - 2029
زانیہ سے بیع السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک دکاندار ایک زانیہ بازاری عورت سے اس کی گائے کا دودھ خرید کر فروخت کرتا ہے زانیہ نے حرام کی کمائی سے وہ گائے خریدی ہے اور اس گائے کی پرورش بھی حرام طریقے سے کرتی ہے کیا دوکاندار سے ایسا دودھ خرید کر پینا جائز ہے ؟ اور کیا دوکاندار کی آمدنی حلال ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! زانیہ سے ایسی چیز کی بیع کرنی جو کسب زنا سے حاصل کی ہو جائز نہیں ہے مگر اس دودھ فروش سے خریدنے والا شائد اس حکم میں شامل نہ ہو ،واللہ اعلم  (اہلحدیث امرت سر ۱۳ جون ۱۹۱۹؁ء) شرفیہ:۔  خریدار اگر بے خبر ہے تو مضائقہ نہیں ،اور اگر اس سے خبر دار اور واقف ہے  تو خرید نا جائز نہیں، کہ مال حرام سے ہے،  (ابو سعید شرف الدین دھلوی )   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 390
Flag Counter