Maktaba Wahhabi

584 - 2029
(500) مہمان اور رشتہ دار کے اعزاز میں جانور ذبح کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ غیراللہ کےلیے ذبح کرنا تو حرام اور شرک ہے لیکن سوال یہ ہے کہ مہمانوں اور قریبی رشتہ داروں کے لئے ذبح کرنے کا کیا حکم ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کسی فائدے کے حصول یا نقصان سے بچنے کےلیےغیر اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر (جانور وغیرہ) ذبح کرنا شرک ہے کیونکہ نبیﷺ نے اس پر لعنت فرمائی ہے۔ آپ نے فرمایا: «لعن اللہ من ذبخ لغیر اللہ-(صحیح مسلم) ’’اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے جو غیر اللہ کےلیے ذبح کرے‘‘۔ لیکن مہمان یا قریبی رشتہ دار کےلیے اللہ تعالیٰ کے نام پر ذبح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص459
Flag Counter