Maktaba Wahhabi

711 - 2029
عورتیں اپنے خاوندوں کے لیے سنگھار کر سکتی ہیں? السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ عورتیں اپنے خاوندوں کے لیے سنگھار کر سکتی ہیں اس سنگھار کا کیا مطلب ہے نیل پالش پاؤڈر پرفیوم سرخی لوشن کریم وغیرہ لگا سکتی ہیں اور اکثر والدین اپنے بچوں کو نیل پالش سرخی پائوڈر کریم وغیرہ لگاتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ یہ ابھی بچے ہیں اور بعض منع کرتے ہیں درست کیا ہے ؟ محمد سلیم بٹ  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جن چیزوں سے وضوء یا غسل میں خلل آئے وہ استعمال نہیں کی جا سکتیں اور وضوء یا غسل میں مانع چیزیں نہیں لگا سکتے  اور بچوں کو رنگدار خوشبو لگانے سے پرہیز ضروری ہے ۔       ۱۵/۲/۱۴۱۶ہـ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 512
Flag Counter