غیر مسلم سے سودا کرنا جائز ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اشیاء خوردنی اگر مسلمان کے ہاں سے نہ مل سکیں یا ملیں مگر گراں ملیں تو اس صورت میں ہندودوکاندار سے خرید سکتا ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خوردنی اشیاء میں دوکاندار کی طرف سےنجاست کا یقین اور گمان نہ ہو۔ تو غیر مسلم سے خریدنے اور کھانے میں حرج نہیں واللہ اعلم۔ (6 1 فروری 1940ء) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 359 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |