داڑھی بڑھانا اور مونچھیں پست کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اَرَئَ یْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰھَہٗ ھَوٰہُ} (پارہ نمبر ۱۹ سورۂ فرقان آیت نمبر ۴۳) ایک مسلمان تک یہ دعوت پہنچ جاتی ہے کہ داڑھی بڑھانا اور مونچھیں پست کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے پھر بھی وہ داڑھی نہیں بڑھاتا اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے تو کیا اس آیت کی رو سے اس نے شرک کیا ہے؟ (محمد یونس شاکر،نوشہرہ ورکاں) الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر واقعی اس نے اپنی ہوٰی و خواہش کو الٰہ بنا رکھا ہے تو وہ شرک کا مرتکب ہوا ہے۔ اور اگر اس نے ہوٰی و خواہش کو الٰہ تو نہیں بنایا مگر کسی وقت خواہش سے مغلوب ہوکر داڑھی کٹاتا یا منڈاتا ہے یا کسی اور گناہ کا ارتکاب کرتا ہے بشرطیکہ وہ گناہ شرک نہ ہو تو وہ مجرم و گناہ گار ضرور ہے شرک کا مرتکب نہیں۔ ۳۰ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 751 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |