زید نے بکر کو ر وپیہ دیا۔کہ اس سے تم تجارت کرو...الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید نے بکر کو ر وپیہ دیا۔کہ اس سے تم تجارت کرو۔ایک مہینہ تک اس روپیہ سے جس قدر مال خریدو گے۔اس کو اسی مہینے میں فروخت کر دینا۔مگر ایک مہینے میں سب کارروائی کر لینا دوسرے مہینے میں بھی اسی طرح کرنا۔غرض ہر ماہ یہ سلسلہ جاری رہا۔پس ایسی تجارت جائز ہے۔یا کہ نہیں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جائز ہے مالک کو ہرایک جائز شرط لگانے کا اختیار ہے۔گماشتہ کو منظور نہ ہو نا مانے۔ (فتاوی ثنائیہ جد 2 ص 452) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 86 محدث فتویٰ |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |