Maktaba Wahhabi

560 - 2029
مرغی کو فورا زبح کرکے کھانا مکروہ ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید کہتا ہے کہ مرغی کو فورا زبح کرکے کھانا مکروہ ہے۔   بلکہ تین روز باندھ کر ذبح کرنا چاہیے۔ اور بکر کہتا ہے کہ خواہ کتنے ہی روز  باندھ کرذبح کرے جب بھی اس کا گوشت مکروہ ہے۔  اورتقویٰ کے خلاف ہے ۔ لہذا کیا ارشاد ہے۔ (محمد شہادت)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شریعت میں اس کے متعلق کوئی حکم نہیں ہے۔ باندھے یا نہ باندھے  ا س کو کوئی شرعی مسئلہ کہنا غلط ہے۔ اصل میں ایسا کہنے والا یہ سمجھتا ہے کہ مرغی چونکہ غلیظ چیزیں کھاتی ہیں۔  اس لئے تین روز  باندھ کر اس کو پاک کرلینا چاہیے۔ یہ خیال بھی ذاتی وہم کا نتیجہ ہے۔ مرغی کا غلاظت کھانا ایسا ہے۔ جیسا کھیتوں میں کھاد کا پڑنا۔ دونوں کا حکم ایک ہی ہے۔ نہ کھاد والے کھیت کی  پیداوار حرام ہے۔ نہ یہ حرام واللہ اعلم (اہلدیث ج40) شرفیہ بکر سراسر غلط ہے۔ مرغی شرعاً  مکروہ نہیں ہے۔ اس کو کھانا ازروئے حدیث صحیح خود نبی کریم ﷺ سے ثابت  ہے۔ ایک حدیث میں ہے۔ عن ابی موسی رایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یاکل لحم الدجاج (متفق علیہ مشکواۃ ج3 360 ) ہاں دوسری حدیث میں ہے۔ نہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن الجلالة والبانہا رواہ ترمذی وفی روایة ابی داود نہی عن رکوب الجلالة انتہی مشکوة ج2 ص 361 سو واضح ہو کہ جلالہ میں مبالغہ ہے۔  مطلب یہ کہ جس کی اکثر غذا نجاست ہووہ جلالہ ہے۔ کہ اس کےگوشت دودھ میں اثر آجاتا ہے۔ اس کو کھانا ممنوع ہے۔  اور جس کی اکثر غذا نجاست نہ ہو وہ جلالہ نہیں۔ اور ناجائز بھی نہیں۔ اور باندھنے سے کچھ نہیں ہوتا۔  ہاں مدت مدید کے بعد ممکن ہے۔ کہ اثر جاتا رہے۔ یہ باندھنا بعض علماء کا قول ہے۔ حدیث نہیں۔ فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 87
Flag Counter