Maktaba Wahhabi

1779 - 2029
مردار یا جھٹکا کی کھال کی فروخت وخرید جائز ہے یانہیں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مردار یا جھٹکا کی کھال کی فروخت وخرید جائز ہے یانہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! دباغت سے پہلے خریدوفروخت ناجائز اور ممنوع ہے۔اور دباغت کے بعد جائز اور درست ہے۔عن ابن عباس قال تصدق علی مولاة لمیمو نة لبشاة فما تت فمربہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقال ہلا اخذتم اہا بہا فد بغتمو ہ فانتفعتم بہ فقالوا نہا میتة فقال انما ا کلہا (عبید اللہ رحمانی ) (محدث دہلی جلد  9 شمارہ 8)   فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 194 محدث فتویٰ
Flag Counter