(541) ریڈیو کے ایسے پروگرام جن میں موسیقی ہو السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ریڈیو کے بعض ایسے مفید پروگرام مثلاً اخبارات کے اداریے سننے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جب ا ن کے درمیان میں موسیقی بھی ہو؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ایسے پروگرام سننے اور ان سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ موسیقی کے شروع ہونے پر ریڈیو کا بٹن بند کردیا جائے اور جب تک موسیقی ختم نہ ہو اسے بند رکھا جائے،کیونکہ موسیقی بھی جملہ آلات لہو سے ہے۔اللہ تعالی ہمارے لیے اس کے ترک کرنے کو آسان بنا دے،اور ہمیں اس کے شر سے محفوظ رکھے، ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص412 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |