Maktaba Wahhabi

1502 - 2029
(248) پیپسی اور کوکا کولا کا ستعمال السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ پیپسی کولا کوکا کولا میں کے بارے میں کیا تحقیق ہے؟عبدالسلا م کیلانی صاحب کی کتاب '' منشیات اور اسلام'' میں ان کو حرام قرار دیا گیا ہے۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! پیپسی کولا اور کوکا کولا کی فیکٹریوں میں جو حضرات ذمہ دار ہیں یاوہاں کام کرتے ہیں۔ براہ راست ان سے صحیح صحیح معلومات اخذ کرنی چاہیں۔ اگر فی الوقت یہ بات ثابت ہوجائے کہ ان میں نشہ آور اشیاء کی آمیزش ہے۔ تو اس صورت میں ان بوتلوں سے احتراز لازمی ہے۔ ورنہ بلاوجہ شکوک وشبہات میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔موصوف کیلانی صاحب کی معلومات کی حدود کا بھی جائز ہ لینا چاہیے کہ ان کو کس حد تک بلاواسطہ معلومات تک رسائی ہے۔آپ آج کل ایک افریقی ملک کینیا کے شہر '' ممباسا'' میں تبلیغی ودعوتی مشن پر مامور ہیں۔ زادہ اللہ علما وعملا اُمید  ہے اس بارے میں اگر کسی قاری الاعتصام کو محققہ ومصدقہ معلومات حاصل ہوں تو وہ ہمیں آگاہ کرنے سے بخل سے کام نہیں لے گا۔ارشا د نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم  ہے: «الدین النصیحة»(صحیح البخاری کتاب الایمان باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم الدین النصیحة ..........تعلیقاً صحیح مسلم  الایمان باب بیان الدین النصیحة...(١٩٦-١٩٧) عن تمیم الداری رضی اللہ عنہ یعنی '' دین خیر خواہی کا نام ہے۔'' ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص559 محدث فتویٰ
Flag Counter