Maktaba Wahhabi

899 - 2029
(536) مفید مجلات اور تصویرِیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مجھے مفید مجلات پڑھنے کا بہت شوق ہے،میں ان سے استفادہ کرتا رہتا ہوں،لیکن ان میں موجودہ تصویروں کی وجہ سے مشکل درپیش ہے اور وہ یہ کہ کیا ان کو خریدنے میں کوئی حرج تو نہیں؟ کیا پڑھنے کے بعد ان مجلات کو ضرورت کے لیے اپنے پاس محفوظ رکھ سکتا ہوں یا انہیں جلا دوں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ  مفید اخبارات اور جرائد کو پڑھ سکتے ہیں اور ان سے دینی ،ادبی،اور اخلاقی فوائد حاصل کر سکتے ہیں،جہاں تک تصویروں کا تعلق ہے تو انہیں سیاہی وغیرہ کے ساتھ مٹادیں یا چہرے مٹادیں یا انہیں ڈھانپ کر یا الماری اور صندوق وغیرہ  میں بند کر کے رکھیں اور اگر ضرورت باقی نہ رہے تو انہیں جلادیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص409
Flag Counter