Maktaba Wahhabi

277 - 2029
والد کو دیکھا کہ وہ میرے گلے کے ساتھ لگ کر رو رہا ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ خواب یہ ہے کہ ایک لڑکا جس کا نام محمد ہے اور اس کے والد صاحب وفات پا چکے ہیں ۔ محمد نے خواب میں اپنے والد کو دیکھا کہ وہ میرے گلے کے ساتھ لگ کر رو رہا ہے ۔ اور کچا گوشت اس کے ساتھ ہے ۔ جس کو اس نے میرے سامنے رکھ دیا۔ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خواب دیکھنے والے محمد صاحب کے والد غیبت و نمیمہ کے عادی تھے اس لیے محمد کو چاہیے کہ حسب استطاعت و توفیق والد کی طرف سے صدقہ کرے ، ان کے لیے استغفار و دعاء کرے اور اگر اسے معلوم ہو تو نام لے کر ورنہ نام لیے بغیر ان سب کے لیے استغفار و دعاء کرے جن کی ان کے والد غیبت کیا کرتے تھے۔                                                                                     ۲۹، ۸، ۱۴۲۳ھ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 822
Flag Counter