Maktaba Wahhabi

883 - 2029
(499) حیوانوں اور پرندوں کے حنوط کے بارے میں حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض  لوگ  بعض  حیوانوں  یا پرندوں  کو حنوط کردیتے ہیں اور وہ اس  طرح  کہ ان  کے اندر  نمک 'ڈیٹول ' روئی اور  بعض  کیمیکلز رکھ دیتے ہیں اور پھر  ان  حنوط  شدہ  چیزوں  کو اپنی  مجلسوں  میں زینت  کے لیے استعمال  کرتے ہیں'شریعت مطہرہ  میں اس  کے بارے میں کا حکم ہے ؟ فتویٰ عطا فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اس طرح  کا عمل جائز نہیں ہے کیونکہ  اس میں مال کا ضیاع  بھی ہے اور پھر ی حنوط شدہ چیز تصویر وں  کے لٹکانے  کا وسیلہ بھی بنے  گی  اور اس گمان کا  بھی  کہ یہ حنوط  شدہ چیزیں گھر  اور گھر  والوں  سے بلاؤں  کو دور کرتی  ہیں جیساکہ  بعض  جاہل  لوگوں  کا  خیال  ہے ۔اس سوال  کا جواب  جو میں نے ذکر کیا ہے، اسی کے مطابق  میری صدارت  وشراکت  میں بحوث  علمیہ و افتاء  کی فتویٰ کمیٹی  کی طرف  سے ایک فتویٰ صادر  ہوچکا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص383
Flag Counter