Maktaba Wahhabi

698 - 2029
جوتا کھڑے ہو کر نہیں پہننا چاہیے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ حدیث شریف میں ہے جوتا کھڑے ہو کر نہیں پہننا چاہیے بعض حضرات تأویلیں کرتے ہیں کہ کھڑے ہو کر بھی پہنا جا سکتا ہے کیا کھڑے ہو کر بھی پہننے کی دلیل ہے ؟محمد یعقوب ہری پور  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سنن ابن ماجہ میں ابوہریرہ اور ابن عمر رضوان اللہ علیھم اجمعین  سے حدیثیں موجود ہیں رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑا ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے رہی تاویلوں والی بات تو جس تاویل کی کوئی دلیل موجود ہو تو وہ درست سمجھ لیں تاحال مجھے تو ان تاویلات میں سے کسی تاویل کی کوئی دلیل نہیں ملی ۔ واللہ اعلم           ۵/۸/۱۴۱۶ہـ   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 506
Flag Counter