Maktaba Wahhabi

1523 - 2029
کیا پانی کی تمام جاندار چیزیں حلال ہیں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ  کینڈا سے عابدنعیم نے درج ذیل سوالات ارسال کئے ہیں (۱)کیا پانی کی تمام جاندار چیزیں اسلام میں حلال قرار دی گئی ہیں؟ ایک صاحب نے کہا کہ سمندر میں بسنے والےتمام جاندار حلال ہیں کیونکہ یہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث سے ثابت ہے تو کیا خونخوار قسم کے بحری جاندار اور مختلف        انواع کی مچھلیاں بھی بلا کراہت کھائی جاسکتی ہے جیسے Whale‘ Shark اور Fish Shell وغیرہ۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! (۱)پانی کی ساری جاندار چیزیں حلال نہیں ہیں۔ مثلاً پانی کا خنزیر یا کتا حلال نہیں ہوگا۔ ہاں البتہ مچھلی کی وہ تمام اقسام جو مچھلی کی تعریف میں آتی ہیں وہ حلال ہیں۔ باقی جو جانور خشکی میں حرام ہیں وہ سمندر میں بھی حرام ہوں گے۔ مثلاً خنزیر کو قرآن کے حرام ٹھہرایا ہے تو اس میں  بری اور بحری ہر قسم کا خنزیر شامل ہوگا۔ اسی طرح دوسرے حرام جانوروں کا معاملہ ہواگا۔ جہاں تک اس حدیث کا تعلق ہے جس میں سمندر کےتمام جانوروں کو حلال کہا گیا ہےوہ صحیح نہیں ہے س کی سند ضعیف ہے۔ باقی مچھلی کہ ہر قسم حلال ہے اس پر ائمہ  دین کا اتفاق ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ صراط مستقیم ص552
Flag Counter