Maktaba Wahhabi

381 - 2029
فحاشی سے بچنے کا طریقہ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اس بے حیائی کے دور میں فحاشی سے کیسے بچا جائے ذرا تفصیل سے جواب دیجئے،آپ کے پچہلے جوابات سے کافی تسکین ہوئی ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! 1۔فحاشی سے بچنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ نماز کی پابندی کیا کریں ۔کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے۔ ﴿إِنَّ الصَّلوٰةَ تَنہیٰ عَنِ الفَحشاءِ وَالمُنکَرِ‌...٤٥﴾... سورة العنکبوت بے شک نماز فحاشی اور برائی سے روکتی ہے۔ 2۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ فحاشی کے انجام اور وعید میں وارد عذابوں کو کثرت سے یاد کیا کریں۔ 3۔تیسرے نمبر آپ برے دوستوں کو چھوڑ دیں اور ان کی جگہ نیک اور اچھے دوستوں خصوصا علماء کرام کی مجلس میں بیٹھا کریں۔ 4۔چوتھے نمبر آپ برائی کی طرف لے جانے والے تمام اسباب وذرائع سے بچنے کی کوشش کیا کریں،کسی بھی ایسی جگہ جانے سے گریز کریں جہاں برائی میں پڑنے کا اندیشہ ہو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter