Maktaba Wahhabi

1120 - 2029
کھیتی باڑی اور اراضی مرہونہ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جوشخص زمین رہن لیوے اپنا روپیہ دے کر اس سے فائدہ اُٹھاوے خود کاشت کرےیا دیگر لوگوں کو کاشت کرنے کے واسطے  دیوے نیز زمینداروں اور کاشتکاروں کے گھروں میں جو آلات کاشتکاری کے استعمال میں ہوتے ہیں اس کو نحوست تصور کرناجائز ہے پانا جائز؟ ،  (ایم ، خلیل دہلی )  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! قرآن مجید میں کھیتی باڑی کا ذکر بلکہ ترغیب ہے ارشاد خداوندی آیت أَفَرَ‌ءَیْتُم مَّا تَحْرُ‌ثُونَ یہ کھیتی باڑی کا سامان اسباب رزق میں سے ہے اس کو نحوست کہنا غلظی ہے اراضی فرہو نہ سے فائدہ اُٹھانے میں اختلاف ہے بعض علماء جواز کے بھی قائل ہیں چونکہ سرکاری معاملہ مرہتن کے ذمہ ہوتا ہے اس لئے جواز کی جانب راجح معلوم ہوتی ہے واللہ اعلم.،  (۲۴محرم ۲۳؁ء) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 400
Flag Counter