Maktaba Wahhabi

1305 - 2029
گوشت خنزیر کیوں حرام ہوا؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ گوشت خنزیر کیوں حرام ہوا۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خنزیر کا گوشت  اخلاق میں مضر ہے۔ اس کی حرمت بائبل اور منوسمرتی میں  بھی ہے۔ ملاحظہ ہو کتاب احبار ب11 فقرہ 7 منوسمرتی باب 5 فقرہ 19) (اہل حدیث 11 ربیع الثانی 33ہجری؁) شرفیہ اس قسم کے سوالات باطل ہیں۔اس لئے کہ اگر کوئی کہے کہ اللہ تعالیٰ نے خزیر کو خنزیر کیوں بنایا انسان کیو ں نہ بنایا اور ایسے ہی ایک کو مرد ایک کو عورت وجہ ترجیح چہ اور سرے سے بنایا ہی کیوں پھر بعض عورتوں مثلاً ماں بہن سےنکاح حرام اوربعضوں سے جائز کیا۔ وجہ پھر ان صورتوں کا  کیا کوئی جواب دے سکتا ہے۔ لا یُسـَٔلُ عَمّا یَفعَلُ وَہُم یُسـَٔلونَ ﴿٢٣﴾ فتاویٰ  ثنائیہ جلد 01 ص 337
Flag Counter