Maktaba Wahhabi

779 - 2029
پتلون کے ساتھ نماز ادا کرنے کا کیاحکم ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ پتلون پہن کر نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟ بعض لوگ جب یہ پہن کر نماز ادا کرتے ہیں تو اس کے ستر کے کچھ مقامات واضح ہوجاتے ہیں ، بالخصوص نماز میں رکوع اور سجود وکے وقت؟ عبداللہ۔ م۔ الریاض  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جب پتلون ، جو کہ پاجامہ ہی ہوتا ہے ، مرد کے ناف سے لے گر گھٹنوں تک کے حصہ کو چھپانے والی ہو کھلی ہو، تنگ نہ ہو تو اس میں نماز درست ہے اور افضل یہ ہے کہ اس پتلون کے اوپر قمیص ہو، پوری طرح ڈھک جائیں گے۔ ساتر تہبند میں نماز ادا کرنا پاجامہ میں نماز ادا رنے سے افضل ہے جبکہ اورپ ساتر قمیص نہ ہو کیونکہ ستر کے لیے تہبند پاجامہ سے زیادہ پردہ والی چیز ہے۔ فتاوی بن باز رحمہ اللہ جلداول -صفحہ 76
Flag Counter