Maktaba Wahhabi

1793 - 2029
باپ کی فی سبیل اللہ دی ہوئی زمین کو بیٹے کاخریدنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک آدمی نے کسی کو زمین فی سبیل اللہ دی ہے اب جس کے پاس زمین ہے وہ فروخت کرنا چاہتا ہے جس نے زمین دی ہے اب اسی کا ایک لڑکا خریدنا چاہتا  ہے کیا شریعت میں اس کو زمین خریدنی جائزہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کوئی شخص فی سبیل اللہ دے  کر خرید نہیں سکتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر کو منع فرمایا تھا۔ہاں اولاد کےلیے کوئی حرج نہیں۔ (عبد اللہ امرتسری 14 مئی سن 1930ء)   (فتاوی ٰ اہل حدیث صفحہ 32)  فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 118 محدث فتویٰ
Flag Counter